ہمیں اٹلی یا چین کی مثالیں دینے کی بجائے خود کو الگ تھلگ کر دینا چاہیے: علی ظفر

پیر 23 مارچ 2020 13:11

ہمیں اٹلی یا چین کی مثالیں دینے کی بجائے خود کو الگ تھلگ کر دینا چاہیے: علی ظفر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) اداکار علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اٹلی یا چین کی مثالیں دینے کی بجائے سیلف آیشولیشن اختیارکر لینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ چین نے انتہائی احتیاط کرتے ہوئے اس وبا پر قابو پایا جبکہ اٹلی کے شہریوں نے کورونا وائرس کو لے کر لاپرواہی برتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وباء پر معاشرتی طور پر ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ کر ،خود کو گھروںمیں محدود کرکے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کورونا وائرس پر قابو پاسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/03/2020 - 13:11:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :