دانش تیمور نے مداحوں کوصحت مند زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا

بدھ 15 اپریل 2020 15:35

دانش تیمور نے مداحوں کوصحت مند زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2020ء) اداکار دانش تیمور نے مداحوںکوصحت مند زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث وہ جم نہیںجا سکتے اس لیے انہوں نے اس کا حل گھر میں ہی نکال لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت کے معاملے میں کوئی عذر براداشت نہیں اس لیے آپ سب بھی اپنی صحت کا خیال رکھیں اور سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں مناسب ننید لیں اور ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔دانش تیمور ان دنوں عائزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’مہر پوش‘‘ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ڈرامے کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 15/04/2020 - 15:35:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :