شوبز کی نامور شخصیات نے بھارتی اداکار عرفان خان کے موت پر گہرے دکھ کا اظہار کردیا

جمعرات 30 اپریل 2020 11:04

شوبز کی نامور شخصیات نے بھارتی اداکار عرفان خان کے موت پر گہرے دکھ کا اظہار کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) شوبز کی نامور شخصیات نے بھارتی اداکار عرفان خان کے موت پر گہرے دکھ کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر جاری پیغام میں اداکار شان شاہد نے لکھا کہ وہ ایک بہترین اداکار تھے اور وہ ان کی اگلی زندگی کے لئے دعاگوہیں کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ اداکارہ ارمینہ ، میرا، اشناشاہ نے کہا کہ عرفان خان ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باہمت انسان بھی تھے جبکہ صبور علی نے اداکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی نے سچ کہا تھا کہ اچھے لوگ جلدی چلے جاتے ہیں۔ اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ عرفان خان ہمیشہ ہماری یادوں میں رہیں گے۔

وقت اشاعت : 30/04/2020 - 11:04:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :