ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنیکی کوشش کی ‘ ہدایتکار سید نور

فلمسازی کے لئے مشترکہ پلیٹ بنانا چاہیے جس سے نئے سرمایہ کار بھی اس جانب راغب ہونگے‘ سینئر ہدایتکار

بدھ 12 اگست 2020 11:08

ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنیکی کوشش کی ‘ ہدایتکار سید نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار و رائٹر سید نور نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہوں ، فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ پر بھی بے پناہ محنت کی ہے اور مجھے خدا کی ذات پر یقین ہے کہ مجھے اس کا پھل ملے گا اور اس سے ہماری انڈسٹری بھی تقویت حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلمسازی کو فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے جس کے تحت فلمساز فلموں میں سرمایہ کاری کر سکیں ۔ اس طرح کے اقدام سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور پاکستان میں فلمیں بننے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہو گا جس سے روائتی فلمسازوں کے ساتھ نئے فلمساز اور اداکار بھی سرمایہ کاری کریں گے ۔ سید نور نے کہا کہ میں ہر وقت فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو رہتا ہوں اور عملی اقدامات کے ذریعے اس میں اپنا حصہ بھی ڈالتا ہوں۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 11:08:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :