فلمسٹارثناء فخرنے مشہور برانڈ کی TVC میں حصہ لیا

ہدائتکار زوہیب رمضان بھٹی جبکہ ٹرانسکاسٹ میڈیا کی پیشکش تھی

جمعرات 13 اگست 2020 12:10

فلمسٹارثناء فخرنے مشہور برانڈ کی TVC میں حصہ لیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) فلمسٹار ثناء فخر نے انٹرنیشنل برانڈ کی TVC میںحصہ لیا،تفصیلات کے مطابق ثناء فخر نے ایک مشہور برانڈ کی TVC میں حصہ لیا اس TVC کی ریکارڈنگ گذشتہ روز ٹرانسکاسٹ میڈیا کی طرف سے کی گئی جس کے ڈائریکٹر زوہیب رمضان بھٹی تھے۔اس TVC کی ریکارڈنگ کے لیئے ثناء فخر خصوصی طور پر کراچی سے لاہور آئی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ثناء فخر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ شوبز انڈسٹری ایک مرتبہ پھر اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی اور خصوصاً فلم انڈسٹری میں بھی پہلے سے اچھا کام شروع ہوگا۔ثناء فخر کا کہنا تھا کہ کرونا اور لاک ڈائون نے شوبز انڈسٹری کو بہت نقصان دیاہے مگر احتیاط ضروری تھی کیونکہ اس وباء نے بہت ساری زندگیاں نگلی ہیں یہ اچھا ہوا ہے کہ پاکستان میں اب اس کے اثرات کم ہونا شروع ہوگئے ہیں زندگی بچ رہی ہے کا م تو ساری زندگی ہوتے رہیں گے۔ثناء فخر کا مذید کہنا تھا کہ وہ اپنے نئے شروع ہونے والے پراجیکٹس میں مصروف ہوچکی ہیں جس کے لیئے ا ن کا کراچی سے لاہور آنا جانا لگا رہے گا۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 12:10:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :