بھارت نے 7دہائیاں قبل جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں کی آزادی چھینی‘ شوبز شخصیات

بھارت طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا ‘ قوی خان، ریشم، سائرہ نسیم و دیگر

منگل 27 اکتوبر 2020 11:42

بھارت نے 7دہائیاں قبل جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں کی آزادی چھینی‘ شوبز شخصیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) شوبز شخصیات نے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 7دہائیاں قبل جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں کی آزادی چھینی، بھارت طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا بلکہ اب جدوجہد کرنے والوں کی تیسری نسل پروان چڑھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار قوی خان، نعمان اعجاز، شبیر جان، فیصل قریشی، ریشم، مدیحہ شاہ ، شاہدہ منی ، شبنم مجید، حمیر اچنا ، سائرہ نسیم، افتخار ٹھاکر اور نسیم وکی نے 27اکتوبر کے دن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے ظلم کا ہر ہتھکنڈا استعمال کیا،کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد میں لازوال قربانیاں دے رہے ہیںاور ان کے عزم میں لغرش نہیں آئی ،نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ اور جنگی عزائم دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں،کشمیریوں اور ان کی شناخت مٹانے کا بھارتی حربہ ناکام ہوگا۔

شوبز شخصیات نے کہا کہ پاکستانی قوم سیاسی اور سفارتی سطح پر مظلوم کشمیریوں کو تقویت پہنچا رہی ہے اور جب تک کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد نہیں ہو جاتا ہم یہ حمایت جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 27/10/2020 - 11:42:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :