اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم نے اپنی انسٹا پروفائل تبدیل کرلی

جمعہ 27 نومبر 2020 11:28

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم نے اپنی انسٹا پروفائل تبدیل کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی انسٹاگرام پر وفائل تبدیل کردی ۔گزشتہ سال اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے حجاب پہنے ایک لڑکی کی تصویر لگادی ۔

زائرہ وسیم نے اب انسٹاگرام پروفائل پیکچر میں ایک کارٹون لڑکی کی تصویر لگائی ہے جس نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ اٴْس لڑکی کا چہرہ بھی نظر نہیں آرہا ۔خیال رہے کہ اس سے قبل زائرہ وسیم نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ اٴْن کے فین پیچز سے اٴْن کی تمام تصویریں ہٹا دی جائیں۔

(جاری ہے)

زائرہ وسیم نے کہا تھا کہ سب سے پہلے تو میں اٴْن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں کیونکہ میرے لیے آپ سب کی محبت عارضی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ سب کی محبت اور پیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ مہربانی کر کے میرے تمام فین پیجز سے میری تصویریں ہٹا دیں۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ انٹرنیٹ سے میری تصویریں ہٹانا مشکل کام ہے لیکن میری درخواست پر آپ فین پیجز سے تو تصویریں ہٹا ہی سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ اس میں میرے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، زائرہ وسیم نے 2015ء میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 11:28:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :