شادی کے بعد انسٹاگرام پر ثناء خان کی مقبولیت میں اضافہ

ثناء خان نے گزشتہ ماہ مفتی انس سے شادی کی اور آج کل وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنا ہنی مون منا رہی ہیں

پیر 14 دسمبر 2020 13:43

شادی کے بعد انسٹاگرام پر ثناء خان کی مقبولیت میں اضافہ
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2020ء) شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنائ خان کی شادی کے بعد انسٹاگرام پر اٴْن کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس کے ساتھ رشتہ? ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء خان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ثناء خان کی مقبولیت میں اضافے کی بات کی جائے تو یہ اضافہ اٴْس وقت دیکھنے کو ملا جب اٴْنہوں نے اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرکے مفتی انس سے شادی کی۔سابقہ بھارتی اداکارہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہایا گیا اور اٴْن کے اس فیصلے پر اٴْن کا ساتھ بھی دیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ثناء خان نے اپنے اس نیک فیصلے سے اپنے چاہنے والوں کو بہت مٴْتاثر کیا ہے جس کے لیے وہ بہت خوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر گٴْزرتے دن کے ساتھ ثناء خان کے انسٹا فالوورز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ مفتی انس سے شادی کی ہے اور آج کل وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنا ہنی مون منا رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 14/12/2020 - 13:43:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :