سابق اداکارہ سومی علی کی سلمان خان سمیت کئی ادکاروں سے معذرت

ہفتہ 13 مارچ 2021 12:32

سابق اداکارہ سومی علی کی سلمان خان سمیت کئی ادکاروں سے معذرت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء) سابق اداکارہ سومی علی نے اپنے ساتھی اداکاروں سے اپنے کام میں بہت اچھا نہ کرنے پر معذرت طلب کی ہے۔ ان اداکاروں میں بالی ووڈ کے کئی سپر سٹار جن میں سلمان خان، سیف علی خان، سنجے دت اور متھن چکرورتی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ، مصنفہ اور فلم میکر سومی علی نے بالی ووڈ میں ایک مختصر عرصے کے دوران کام کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے 1990 کے عشرے کے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور سلمان خان کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے خبریں زوروں پر رہیں۔ایک انٹرویو کے دوران سومی علی نے اداکاروں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹروں سے بھی معافی طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کبھی بھی اداکاری کرنا نہیں چاہتی تھیں۔ میں حیران ہوں کہ میں نے دس فلموں میں کس طرح کام کیا، ان فلموں میں میرے ساتھ سلمان خان، سجنے دت، چنکی پانڈے، گووندا، متھن چکرورتی، اوم پوری شامل تھے، اور میں ان سب سے دل کی گہرائیوں سے معافی کی طلب گار ہوں، بالخصوص متھن دا سے جن کے ساتھ میں نے چار فلمیں کیں، وہ میرے ساتھ انتہائی صبر وتحمل سے کام کرتے تھے، سنیل میں بہت معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں بہت خراب ڈانسر تھی۔
وقت اشاعت : 13/03/2021 - 12:32:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :