اداکارہ میرا کو آسانی سے پاگل خانے سے رہائی نہیں ملی

امریکا میں شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالرز کی رقم دے کر جان چھڑوائی، اداکارہ کو امریکی ہسپتال میں پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے اور ڈاکٹر سے غیر ضروری بحث کرنے پر پاگل خانے بھیجا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اپریل 2021 22:29

اداکارہ میرا کو آسانی سے پاگل خانے سے رہائی نہیں ملی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2021ء) اداکارہ میرا کو 50 ہزار ڈالرز کی ضمانت کے عوض پاگل خانے سے چھڑوائے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں اداکارہ میرا کو پاگل خانے بھیجے جانے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کے سسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کورونا کی ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہسپتال گئیں جہاں انہوں نے پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتایا، ڈکٹر نے کہا کہ آپ شوبز اسٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں تاہم میرا کی جانب سے غیر ضروری بحث جاری رکھی گئی جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں پاگل قرار دیتے ہوئے مینٹل ہیلتھ کی ٹیم کو کال کر کے انہیں پاگل خانے بھجوا دیا ۔

جبکہ مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کروانے کیلئے شوہر کیپٹن نوید کی جانب سے پچاس ہزار ڈالر کا چیک جمع کروایا گیا۔

(جاری ہے)

پاگل خانے سے رہا کیے جانے کے بعد میرا کو 48 گھنٹے میں امریکہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے پاکستان جا کر اپنا علاج کرانے کی ہدایت کی گئی۔ میرا کے سسر نے بتایا ہے کہ اداکارہ کو فوری طور پر پاکستان بھیج دیا جاجائے گا ، جب میرا تندرست ہوگی تو امریکہ آسکتی ہے، فی الحال ان کا امریکہ میں رہنا ممکن نہیں ہے۔

اس تمام معاملے کے حوالے سے اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میرے مخالف میری زبردست پذیرائی سے پاگل ہو گئے ہیں ان سے میری کامیابی برداشت نہیں ہو رہی ہے، مجھے ذہنی اذیت دی جارہی ہے ۔مجھے شوبز انڈسٹری میں میرے مخالف کام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔ ایک نجی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کا معاہدہ کیا تھا مگر مخالفین نے سازش کر کے اس سے مجھے کٹ کرادیا، میں سازشوں سے گبھرانے والی نہیں ہوں میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مخالفین کو شکست دوں گی ۔
وقت اشاعت : 09/04/2021 - 22:29:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :