کرینہ کپور سیف علی خان کی فلم ’’ ہم شکلز‘‘ نہ دیکھ سکی

ہفتہ 28 جون 2014 12:54

کرینہ کپور سیف علی خان کی فلم ’’ ہم شکلز‘‘ نہ دیکھ سکی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم ’’سنگھم ریٹرنز‘‘ کی وجہ سے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کی فلم ’’ ہم شکلز‘‘ دیکھنے سے قاصر رہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلمی مصروفیات کی وجہ سے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ ہم شکلز‘‘ دیکھنے سے قاصر رہیں جس کا انھیں افسوس ہے، ان دنوں وہ روہت شیٹھی کی فلم ’’ سنگھم ریٹرنز‘‘کی عکسبندی میں مشغول ہیں جس میں ان کے ہیرو اداکار اجے دیوگن ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی عکسبندی مکمل ہوتے ہی وہ فلم ’’ہم شکلز‘‘ دیکھیں گی لیکن انھوں نے صرف ایک منظر دیکھا تھا جس میں اداکار سیف علی خان خاتون کا روپ دھارے ہوئے تھے یہ منظر دیکھ کر وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئی تھیں۔

وقت اشاعت : 28/06/2014 - 12:54:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :