فواد خان کی پہلی بالی ووڈ فلم خو بصورت کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم میں فواد خان کی ہیروئن سونم کپور ہیں

پیر 21 جولائی 2014 14:16

فواد خان کی پہلی بالی ووڈ فلم خو بصورت کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم میں فواد خان کی ہیروئن سونم کپور ہیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) پاکستانی اداکارو گلو کار علی ظفر،راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی کے بعد ہمارے ایک اور ہیرو فواد خان نے بھی بالی ووڈ کی انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔ پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کر نے والے فواد خان کی پہلی بالی ووڈ فلم خو بصورت کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انیل کپور کی پروڈیو س کر دہ اس فلم میں فواد خان کی ہیروئن بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ہیں. یہ فلم 1980میں بننے والی فلم خوبصورت کا ری میک ہے جس میں ریکھا ،راکیش روشن ،اشوک کمار نے اپنی اداکاری کے جو ہر دکھائے تھے۔اس رومینٹک کامیڈی فلم میں فواد خان اور سونم کپور کے علاوہ مر کزی اداکاروں میں کرن کھیر بھی نمایا ں ہیں جسے 19 ستمبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/07/2014 - 14:16:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :