بچیوں کا ماہانہ خرچ ادا نہ کرنے پر اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 9 مارچ 2022 15:04

بچیوں کا ماہانہ خرچ ادا نہ کرنے پر اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2022ء) فیملی کورٹ نے بچیوں کا ماہانہ خرچ ادا نہ کرنے پر اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔لاہور کی فیملی عدالت میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی عاصمہ بی بی کی جانب سے بچیوں کے اخراجات ادا کرنے کیلئے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

فیملی عدالت کی جج رافعہ قریشی نے درخواست کی سماعت کی، اسٹیج ادکار طارق ٹیڈی کے خلاف سابقہ بیوی نے بچیوں کا خرچ دینے کے لیے کیس دائر کر رکھا تھا۔

گزشتہ سماعت کے موقع پر اداکار طارق ٹیڈی کو نوٹس جاری کیے گئے تھے عدالت نے اداکار کو دونوں بچیوں کا ماہانہ خرچ34 ہزار روپے دینے کا حکم جاری کیا تھا۔عدالتی حکم کے باوجود اداکار جج کے روبرو پیش ہوے اور نہ ہی سابقہ بیوی کو اپنی بچیوں صفا اور مروا کا ماہانہ خرچہ ادا کیا۔عدالت نے حکم عدولی کی بنا پر اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 09/03/2022 - 15:04:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :