عامر لیاقت حسین کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت

جمعرات 2 فروری 2023 18:10

عامر لیاقت حسین کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) کراچی کی مقامی عدالت نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9فروری تک ملتوی کردی ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئی۔

ایف آئی اے نے مدعی مقدمہ دعا عامر کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست جمع کرادی۔ ایف آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ لاہور میں زیر تعلیم ہیں، پیش نہیں ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔ ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے ایف آئی اے کی درخواست پر اعتراضات اٹھادیئے۔ لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ پاکستان میں موجود ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ نا کیا جائے۔

مدعی مقدمہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مدعی مقدمہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کیس مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 18:10:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :