عامر خان کے بھانجے عمران خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے

اداکار عمران خان اہلیہ اونتیکا سے طلاق کے بعد ایک اور لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگئے

پیر 13 فروری 2023 13:22

عامر خان کے بھانجے عمران خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2023ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان ایک بار پھر خبروں میں چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ ایک افیئر ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران خان اہلیہ اونتیکا سے طلاق کے بعد ایک اور لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں، ساؤتھ انڈین اداکارہ کیساتھ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اس اداکارہ کا نام لیکھا واشنگٹن ہے جو تیلگو کے علاوہ بالی وڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں ، رپورٹس کے مطابق عمران خان اور لیکھا کی پہلی ملاقات بالی وڈ فلم ’مٹرو کی بجلی کا منڈولا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔پیشہ وارانہ زندگی کے علاوہ لیکھا کی ذاتی زندگی بھی تنازعات کا شکار رہی ہے، لیکھا واشنگٹن ڈائریکٹر وکاس بہل پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرانے کا الزام عائد کرچکی ہیں، اداکارہ نے اداکار سنبو پر بھی جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔

(جاری ہے)

لیکھا واشنگٹن پہلے سے شادی شدہ ہیں ، انہوں نے سال 2011 میں پبلو چٹرجی سے شادی کی تھی، جن کے ساتھ اب بھی ان کا رشتہ برقرار ہے۔ لیکن اب عمران خان کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔دوسری جانب عمران خان نی2011 میں اپنی بچپن کی دوست اونتیکا ملک سے شادی کی تھی، ان کی ایک بیٹی امارہ بھی ہے ، تاہم سال 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
وقت اشاعت : 13/02/2023 - 13:22:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :