اسپائڈر مین 4 کی تیاری شروع کر دی گئی ،جلد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا

ڈیڈ پول 3 ایک ( Rated R ) فلم ہوگی جبکہ مشہور فلم ’بلیڈ‘ کی عکسبندی بھی جلد شروع کی جائے گی

جمعرات 16 فروری 2023 11:55

اسپائڈر مین 4 کی تیاری شروع کر دی گئی ،جلد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2023ء) مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے تصدیق کی ہے کہ اسپائڈر مین 4 کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور جلد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مارول اسٹوڈیو کے صدر کیون فیج نے ایک حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ چوتھی ’اسپائیڈر مین‘ سیریز لکھی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کیون فیج نے اسپائڈر مین 4 کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ ہمارے پاس کہانی موجود ہے ہمارے پاس اس کے لیے بڑے آئیڈیاز ہیں اور ہمارے لکھاری کہانی لکھ رہے ہیں ۔ساتھ ہی مارول اسٹوڈیوز کے صدر نے ’اسپائڈرمین 4‘ میں اسٹار ٹام ہالینڈ کی ایک مرتبہ پھر بطور مشہور کردار ’پیٹر پارکر‘ واپسی کا بھی عندیہ دیا۔

مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیگ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈیڈ پول 3 ایک ( Rated R ) فلم ہوگی جبکہ مشہور فلم ’بلیڈ‘ کی عکسبندی بھی جلد شروع کی جائے گی۔یاد رہے کہ اسپائڈر مین اسٹار ٹام ہالینڈ کی تیسری سیریز ’اسپائیڈر مین: نو وے ٹو ہوم‘ اب تک کی سب سے بڑی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی، جو کورونا وباء کے بعد دنیا بھر سے 1 بلین ڈالرز سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی ریلیز قرار دی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 16/02/2023 - 11:55:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :