میرا یقین ہے کوئی بھی حادثہ آپ کو مزید مضبوط بنا دیتا ہی: ثناء

اتوار 28 مئی 2023 19:30

ی*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) اداکارہ ثنا ء نے کہا ہے کہ میرا یہ یقین ہے کہ کوئی بھی حادثہ آپ کو مزید مضبوط بنا دیتا ہے، جب کوئی مشکل وقت یا حادثہ پیش آئے تو انسان کو اپنی زندگی کو ان لمحات کی یاد میں قید نہیں کر لینا چاہئے بلکہ دلیری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں دکھ اور سُکھ ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن یہ آپ پر منحصر ہے آپ دونوں طرح کے حالات میں کس طرح رہتے ہیں۔

اگر آپ مشکلات اور دکھوں کو اپنی کمزوری بننے دیں گے تو آپ زندگی میں کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔ مشکل حالات سے لڑنا چاہیے اور ان سے تقویت لے کر نئی منازل طے کرنے کا ہدف مقرر کرنا چاہئے۔ ثناء نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ میرے بچے معاشرے کے اچھے اور مہذب انسان بنیں۔
وقت اشاعت : 28/05/2023 - 19:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :