دوطرفہ ثقافتی تبادلے کے فروغ کے لئے پہلی پاک چین فیچر فلم کا پریمیئرجاری

معاون خصوصی ظفر الدین محمود نے فلم کو پاک چین دوستی ایوارڈ سے نوازا

بدھ 9 اگست 2023 13:40

دوطرفہ ثقافتی تبادلے کے فروغ کے لئے پہلی پاک چین فیچر فلم کا پریمیئرجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2023ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی ای)نے حال ہی میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تقریبات کی ایک دہائی کے موقع پر پہلی پاک چین فیچر فلم پاتھیئے گرل کا پریمیئر جاری کیا ہے ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر الدین محمود نے فلم کو پاک چین دوستی ایوارڈ سے نوازا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات کا جشن منانے میں فلم کے کردار پر زور دیا اور گہرے ثقافتی تعلقات اور مستقبل کے مشترکہ فلمی منصوبوں کی امید ظاہر کی۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کے کلچرل کونسلر ڑانگ ہیچنگ نے چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی مکالمے کو فروغ دینے میں فلم کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے اور باہمی روابط کو فروغ دینے پر سی پیک منصوبوں کی بھی تعریف کی۔ پاتھیئے گرل کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ڑی پینگ نے گوادر پرو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 72 سال قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا تعاون ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کی جانب سے جامع تعاون، عوام کی دلی مدد، چینی سفارتخانے کی ثابت قدم حمایت اور چینی تارکین وطن کی جانب سے گرانقدر امداد پر اظہار تشکر کیا۔ژی پینگ نے کہا چینی اور پاکستانی حکومتوں کی جانب سے ثقافتی تعاون کے حوالے سے غیر متزلزل حمایت کے پیش نظر ہم توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے فلم سازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جو اس رفتار سے فائدہ اٹھائیں گے اور مزید غیر معمولی سنیما کے شاہکار تخلیق کریں گے۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے پس منظر میں بننے والی فلم باتی گرل پاکستان میں چین کے تعاون سے چلنے والے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے مترجم لو یو اور ایک مقامی پاکستانی لڑکی ناسا کی زندگی وں کو بیان کرتی ہے ابتدائی ملاقاتوں سے لے کر گہری دوستی تک ان کا سفر چین اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،یہ فلم انسانیت کے جوہر کا ثبوت ہے، جس میں گرم جوشی اور ہمدردی سے بھری حقیقی دوستی کا جشن منایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/08/2023 - 13:40:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :