معروف کمپیئر و کالم نگار دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی جائے گی

منگل 24 اکتوبر 2023 12:30

معروف کمپیئر و کالم نگار دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی جائے گی
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2023ء) پنجابی زبان کے معروف کمپیئر و کالم نگار دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی جائے گی۔دلدار پرویز بھٹی1946ء میں بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1975ء میںپی ٹی وی کے معروف پروگرام ٹاکرا سے کیا جوکہ بعد میں میلہ اور پنجند کے نام سے نشر ہوتا رہا ہے انہوں نے ریڈیو پاکستان میںبھی بطور کمپیئر خدمات انجام دیں ۔

(جاری ہے)

دلدار پرویز بھٹی نے بطور معاون اداکار اردو اور پنجابی زبانوں میں 12سے زائد فلموں میں کام کیا ۔وہ ایک ممتاز کالم نگار بھی تھے ان کے کالم ملک کے معروف اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔دلدار پرویز بھٹی بنیادی طور پر ایک استاد تھے شوبز ان کا پارٹ ٹائم شوق تھا ۔دلدار پرویز بھٹی عمران خان کے شوکت خانم میموریل ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے تھے جہاں وہ دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے ان کی وفات 30اکتوبر 1993ء کو ہوئی۔
وقت اشاعت : 24/10/2023 - 12:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :