بھارتی گلوکارلکی علی کا لائیو کنسرٹ میں فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی، شرکاء کے خوشی کے نعرے

منگل 23 جنوری 2024 20:21

بھارتی گلوکارلکی علی کا لائیو کنسرٹ میں فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی، شرکاء کے خوشی کے نعرے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2024ء) بھارتی گلوکار لکی علی نے دبئی میں اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران غزہ میں جاری اسرائیل کے خلاف نہتے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر لکی علی کے دبئی میں ہونے والے کنسرٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اٴْنہیں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایک بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ’میں نیتن یاہو کے ایک ریاست والے بیان سے متفق ہوں اور صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ یہ بالکل صحیح کہا کہ یہاں صرف ایک ریاست ہونی چاہیے لیکن وہ ریاست فلسطین کی ہوگی۔ لکی علی نے کہا کہ اسرائیلی بھی وہاں رہ سکتے ہیں لیکن ریاست فلسطین ہونی چاہیے۔ کنسرٹ میں موجود شرکاء نے بھارتی گلوکار کی یہ بات سن کر زوردار آواز میں نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 23/01/2024 - 20:21:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :