مریم نفیس کا خلیل الرحمان کا لکھا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان

خلیل الرحمان کے خیالات اور کچھ بیانات سے اختلاف ہے،ڈرامے سے نہیں،اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 6 اپریل 2024 11:35

مریم نفیس کا خلیل الرحمان کا لکھا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے خلیل الرحمان قمر کا لکھا ہوا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر جواب دیا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کا پلے نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

وجہ دریافت کرنے پر مریم نفیس نے جواب دیاکہ مجھے خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے سے نہیں بلکہ ان کے خیالات اور کچھ بیانات سے اختلاف ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خلیل الرحمان قمر کی شخصیت سے کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی میں انہیں برا آدمی سمجھتی ہوں اور میں کسی کو بھی برا نہیں سمجھتی۔مریم نفیس نے کہاکہ خلیل الرحمان قمر کے کچھ خیالات میرے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتے اور وہ عورتوں کے حقوق میں بارے میں بھی اچھے خیالات نہیں رکھتے۔
وقت اشاعت : 06/04/2024 - 11:35:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :