توقع ہے فلم ”یلغار “عیدا لفطر پر سینما ء گھروں کی زینت بنے گی ، لوگ میرے کردار کو مدتوں فراموش نہیں کرسکے گیں‘ عائشہ عمر

ہفتہ 16 مئی 2015 12:36

توقع ہے فلم ”یلغار “عیدا لفطر پر سینما ء گھروں کی زینت بنے گی ، لوگ میرے کردار کو مدتوں فراموش نہیں کرسکے گیں‘ عائشہ عمر

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم ”یلغار “میں لوگ میرے کردار کو مدتوں فراموش نہیں کرسکے گیں،حقیقی واقعات پر بننے والی اس فلم میں تمام اداکاروں نے بھرپور محنت سے کام کیا ہے جس کا نتیجہ فلم کی کامیابی کی صورت میں سامنے آئے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بڑے سوچ وچار اور دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد فلم میں کام کرنے کی حامی بھری ہے ۔

فلم ”یلغار“ میں کا م کرنے والے تمام اداکار نگینے کی طرح اپنے کردار میں فٹ نظر آینگے۔ عائشہ عمر نے کہا کہ میر ی خوش قسمتی ہے کہ اس فلم میں شان ، ہمایوں قریشی ، عدنان صدیقی جیسے بڑے اداکاروں کیساتھ کام کررہی ہوں ۔ فلم کے ہدایتکار وقاص حسن رانا محنتی انسان ہیں جو ہر اداکار کی صلاحیت کو بخوبی سمجھتے ہیں ۔ عائشہ عمر نے توقع ظاہر کی ہے کہ فلم ”یلغار “عیدا لفطر پر سینما ء گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 16/05/2015 - 12:36:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :