شاہ رخ کیساتھ فلم کی آفر ہی کیوں نہ ہو، بھارت نہیں جائوں گی،مومنہ اقبال

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کیساتھ فلم کی آفر ہی کیوں نہ ہو، بھارت نہیں جائوں گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے جتنا کام مل رہا ہے میں اس میں خوش ہوں، اگر میں اپنے ملک میں رہ کر اپنے ملک کا نام روشن کرسکی تو میرے لیے اس سے بڑھ کر اور کوئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارت نہیں جائوں گی پھر چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی پیشکش ہی کیوں نہ ہو۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے پہلے اپنے لوگوں سے پیار و محبت چاہئے بعد میں کچھ اور نہیں ، میں اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں اور محسوس کرتی ہوں کہ یہاں مجھے جو عزت ملتی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔

وقت اشاعت : 04/10/2025 - 21:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :