شرمندگی محسوس کر رہا ہوں، جاوید اختر کا طالبان وزیر کے استقبال پر سخت ردعمل

دہشت گردی کیخلاف بیانات دینے والے حلقے دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کو عزت دے رہے ہیں، بیان

منگل 14 اکتوبر 2025 22:22

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) معروف بھارتی نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر نے افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو بھارت میں دیئے گئے استقبالئے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کے اس رویئے پر شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاوید اختر نے امیر خان متقی کے دورے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بیانات دینے والے حلقے اب اِنہی عناصر کو عزت دے رہے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں دہشت گردی کو فروغ دیا، مجھے ایسے مناظر دیکھ کر بطور بھارتی شہری شرمندگی ہوتی ہے۔

انہوں نے بھارت میں معروف دینی ادارے دارالعلوم دیوبند پر بھی طالبان رہنما کے خیرمقدم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کے دور میں افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ہے، اِسے اسلامی ہیرو کے طور پر پیش کرنا افسوسناک ہے۔
وقت اشاعت : 14/10/2025 - 22:22:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :