- Home
- شوبز
- ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر زوری ہال نے کامک کان پاکستان 2026 میں شرکت ..
ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر زوری ہال نے کامک کان پاکستان 2026 میں شرکت کی دعوت قبول کر لیٍ
منگل 14 اکتوبر 2025 11:51
(جاری ہے)
زوری ہال نے کہاکہ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ پاکستان میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر کامک کان کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کے لیے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا اور دنیا بھر کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کو ایک جگہ اکٹھا کرے گا۔
سید عامر سجاد نے زوری ہال کو اس ایونٹ کے وژن سے آگاہ کیا، جس کا مقصد پاکستان کی تخلیقی صنعتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنااور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہالی ووڈ فلموں کی نایاب یادگار اشیا کے دنیا کے نمایاں کلیکٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے پاس مشہور فلموں سے متعلق نادر اور تاریخی اشیا محفوظ ہیں۔اسی موقع پر انہوں نے کامک کان پاکستان کے آفیشل سپرہیرو سپرہیرو پاکستان کا تعارف بھی پیش کیا، جس کے تصور اور ڈیزائن نے زوری ہال کو بے حد متاثر کیا۔مزید برآں، انہیں بتایا گیا کہ سپرہیرو پاکستان پر مبنی ایک ہالی ووڈ فیچر فلم بھی پری پروڈکشن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کی شوٹنگ آئندہ سال نیو یارک میں شروع کی جائے گی۔کامک کان پاکستان 2026 ایک بین الاقوامی میلہ ہو گا جس کا مقصد پاکستان کے ثقافتی اور فنی تنوع کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے، جہاں مقامی و بین الاقوامی فنکار، گیمنگ ماہرین، ٹیکنالوجی ایکسپرٹس اور تخلیقی افراد ایک ساتھ جمع ہوں گے۔ تاکہ پاکستان کا مثبت، جدید اور تخلیقی چہرہ عالمی منظرنامے پر نمایاں کیا جا سکے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Denzel Washington

Kabir Khan

Alicia Vikander

Nora Arnezeder

Amyra Dastur

Abbey Lee

Amanat Chan

Ainy Jaffri

Victoria Alonso

Frankie Shaw

Ellie Kemper

Babrik Shah
Showbiz News In Urdu
-
کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چہل قدمی بھی خطرناک ہو گئی
-
صوبائی وزیرسید ذوالفقارعلی شاہ اور صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ بدھ کو ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق بریفنگ دیں گے
-
فہد مصطفی کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
-
مجھے استعمال کر کے چھوڑ دیا گیا، ثروت گیلانی کا ہمایوں سعید کی ٹیم پر الزام
-
سجل علی اور یاسر حسین کی ایوارڈز شو میں نوک جھونک، ویڈیو وائرل
-
شرمندگی محسوس کر رہا ہوں، جاوید اختر کا طالبان وزیر کے استقبال پر سخت ردعمل
-
ماہرہ خان کا ٹی وی پر واپسی کا عندیہ
-
ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر زوری ہال نے کامک کان پاکستان 2026 میں شرکت کی دعوت قبول کر لیٍ