کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چہل قدمی بھی خطرناک ہو گئی
ٹوٹی پھوٹی سڑک کے گڑھے میں پاؤں پھنسنے کے باعث سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی کو حادثہ، شدید چوٹیں آئیں
محمد علی
منگل 14 اکتوبر 2025
21:05

(جاری ہے)
اللہ کا شکر ہے آنکھ محفوظ رہی۔
انھوں نے شہر کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمارے حکمرانوں کو عقل دے کہ وہ شہر کی سڑکوں کی درست مرمت کریں۔ مصطفیٰ قریشی نے بتایا کہ وہ آج رضا ربانی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کا ارادہ رکھتے تھے، مگر چوٹ کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔ ڈاکٹرز نے پلاسٹر کے بعد لیجنڈ اداکار کو 6 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس دوران وہ تمام سماجی سرگرمیاں معطل رکھیں گے۔ فلمی ستاروں اور مداحوں نے مصطفی قریشی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کی ٹوٹی سڑکوں پر توجہ دی جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کراچی کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کبھی کبھی میں اپنے شہر کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ مجھے اپنے کام کے سلسلے میں ایسی جگہوں پر جانے کا موقع ملتا ہے جہاں شاید میں کبھی خود سے نہ جا پاتی۔ مجھے ایسی گلیاں اور بستیاں دیکھنے کا موقع ملا جنہیں میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔اداکارہ نے لکھا کہ ہم سب اپنی چھوٹی سی دنیا میں رہتے ہیں۔ پریشانیاں سب کو ہوتی ہیں لیکن میں نے کراچی میں ایسے علاقوں کو بھی دیکھا جہاں لوگ ہمیشہ سے تکلیف میں ہیں، یہاں گھنٹوں بجلی نہیں ہوتی، کھانے کو بمشکل کچھ میسر ہوتا ہے اور گندگی ہفتوں جمع رہتی ہے، اس شہر میں امیر اور غریب کا فرق بہت زیادہ ہے۔ماہرہ خان نے لکھا کہ ان سب مسائل کے باوجود کراچی کی زندگی میں امید اور محبت کی جھلک اب بھی موجود ہے۔ میں نے یہاں بچوں کو ہنستے کھیلتے دیکھا، ماں کو اپنے بیٹوں کے لیے تازہ پراٹھے بناتے دیکھا، وہ بیٹے جو روزی کمانے کے لیے نکل رہے تھے۔ماہرہ خان نے لکھا کہ میں نے کراچی میں ایک ایسی گلی بھی دیکھی جہاں مندر، چرچ اور مسجد ایک ہی دیوار شیئر کر رہے تھے۔ میں نے لوگوں کے چہروں پر وہ مسکراہٹیں دیکھیں جن میں اداسی تھی مگر ساتھ ہی امید بھی تھی۔ماہرہ خان نے آخر میں اپنے شہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں تم سے پیار کرتی ہوں۔ افسوس ہے کہ ہم تمہاری ویسی دیکھ بھال نہیں کر پائے جیسے تم ہماری کرتے ہو۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Farha Khan (Performer)

Kel Mitchell

Reham Khan

Joaquin Phoenix

Tanushree Dutta

Uday Chopra

Monali Thakur

Shamim Ara

Arij Fatyma

Ayesha Omer

Agha Majid

Gippy grewal
Showbiz News In Urdu
-
کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چہل قدمی بھی خطرناک ہو گئی
-
صوبائی وزیرسید ذوالفقارعلی شاہ اور صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ بدھ کو ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق بریفنگ دیں گے
-
ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر زوری ہال نے کامک کان پاکستان 2026 میں شرکت کی دعوت قبول کر لیٍ
-
بھارتی شاعرجاوید اختر کا افغان وزیر خارجہ کےدورہ بھارت میں شاندار استقبال پر شرمندگی اور افسوس کااظہار
-
سعودی عرب کا آسکر میں نامزدگی کے لیے فلم ’ھجرۃ‘ کا انتخاب
-
استاد نصرت فتح علی خان (مرحوم) کے77 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن میں کیک کاٹنے کی تقریب
-
ایشوریا کی قربانیوں کی بدولت آج میں یہاں کھڑا ہوں، ابھیشیک بچن کا بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر اہلیہ کو کریڈٹ
-
دانانیر مبین پھر ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑا گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل