تمام ممالک جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ، حسن روحانی

یمن پر سعودی عرب کے حملے ناقابل قبول ہیں ، ڈیوڈ کیمرون سے بات چیت

جمعہ 17 جولائی 2015 16:51

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فریقین جوہری معائدے کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرا عظم ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ جوہری مذاکرات کے نتائج کامیاب رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کی کامیابی تمام فریقین کے لئے اہمیت کی حامل ہے انہوں نے مذاکرات میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ اس معائدے کی کامیابی کے لئے تمام فریقین کی جانب ے کی گئی ذمہ داریوں کو پورا کرنا اہم ہے انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ باہمی احترام و اعتماد پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں ایرانی صدر نے مزید کہا کہ یمن کی معصوم شہریوں پر سعودی عرب کے فضائی حملے ناقابل قبول ہیں اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :