حقیقی کردار کے گرد گھومتی ہالی ووڈ فلم ’جوائے‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

سوانح عمری پر بننے والی فلم جوائے پچیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی

پیر 20 جولائی 2015 15:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) حقیقی کردار کے گرد گھومتی ہالی ووڈ فلم جوائے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ بریڈلے کوپر اور جینیفر لارنس مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ننھی پری جوائے منگونو کے گرد گھومتی ہے جس کے بچپن سے جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے تک کے سبھی نشیب و فراز بیان کیے گئے وہ شادی کرتی ہے مگر کچھ ہی عرصے بعد شوہر سے علیحدگی ہوجاتی ہے جس کے بعد بچوں کی پرورش کے لیے وہ خاندانی کاروبار سنبھالتی ہے۔

وہ محنت اور لگن سے بزنس میں ایسی جدت لاتی ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے کاروبار مضبوط ترین سربراہ بن جاتی ہے۔جوائے کے مرکزی کردار میں جینفیر لارنس کو لیا گیا دیگر اسٹار کاسٹ میں بریڈلے کوپر، رابرٹ ڈی نیرو اور ایڈگر ریمریز شامل ہیں۔ سوانح عمری پر بننے والی فلم جوائے پچیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2015 - 15:18:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :