مجھ سے پہلے عامر خان کو فلم بجرنگی بھائی جان میں ان کے نبھائے ہوئے کردار کی پیشکش ہوئی تھی،بالی وڈ اداکار سلمان خان

بدھ 12 اگست 2015 21:25

مجھ سے پہلے عامر خان کو فلم بجرنگی بھائی جان میں ان کے نبھائے ہوئے کردار کی پیشکش ہوئی تھی،بالی وڈ اداکار سلمان خان

ممبئی ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ ان سے پہلے عامر خان کو فلم بجرنگی بھائی جان میں ان کے نبھائے ہوئے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہاکہ فلم بجرنگی بھائی جان میں جو کردار انہوں نے نبھایا ہے، اس کردار کی سب سے پہلے پیشکش جس اداکار کو ہوئی وہ عامر خان ہیں جوکہ ان کے قریبی دوست ہیں۔ عامر خان نے فلمی مصروفیات کی بناء پر اس پیشکش کو قبول نہیں کیا اور ان کا نام فلم کے ہدایتکار کو تجویز کیا۔ اس طرح یہ کردار انہیں نبھانے کا موقع ملا۔ فلم کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی ہیں۔ فلم کی ہدایات کبیر خان نے دی ہے۔ فلم کی شاندار نمائش سینما گھروں میں جاری ہے۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 21:25:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :