بھارتی محکمہ اطلاعات ونشریات نے فلم فیسٹیول کو گائے کے گوشت کے موضوع پر بنی دستاویزی فلم دکھانے سے روک دیا

آج تک بیف نہیں کھایا مگر اب کھاؤنگا ، یہ میرا حق ہے اور مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا، انتہاء پسند جماعتیں عدم برداشت کو ہوا دے رہی ہیں، وزیراعلی کرناٹک

جمعہ 30 اکتوبر 2015 17:33

بھارتی محکمہ اطلاعات ونشریات نے فلم فیسٹیول کو گائے کے گوشت کے موضوع پر بنی دستاویزی فلم دکھانے سے روک دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) نئی دہلی میں محکمہ اطلاعات ونشریات نے ایک فلم فیسٹیول کو گائے کے گوشت کے موضوع پر بنی دستاویزی فلم دکھانے سے روک دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں محکمہ اطلاعات ونشریات نے ڈاکو منٹری فلم فیسٹول میں طالبعلموں کے ایک گروپ کو گائے کے گوشت کے موضوع پر بنی دستاویزی فلم دکھانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

فیسٹول کے منتظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کا سکرپٹ دو ہفتے پہلے ہی حکومت کو بھجوا دیا تھالیکن حکومت نے عین وقت پریہ کہہ کر میلے میں فلم دکھانے سے روک دیا کہ اس سے مسائل کھڑے ہونے کا خدشہ ہے۔ادھر کیرالہ کے وزیراعلیٰ کے بعد کرناٹک کیوزیر اعلی گائے کے گوشت کے معاملے پر مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بولے کہ انہوں نے آج تک بیف نہیں کھایا لیکن اب کھائینگے،کیونکہ بیف کھانا ان کا حق ہے اور انہیں اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے سانحہ دادری پر بھی مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ،بولے ہندو انتہا پسند جماعتیں بجرنگ دل،سری راما سینا،وشوا ہندو پریشد ،بی جے پی کی آشیرباد سے عدم برداشت کو ہو ادے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 30/10/2015 - 17:33:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :