سلمان خان کی نئی فلم ویر میں مرکزی کر دار ادا کرینگے

اتوار 18 مئی 2008 12:10

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18مئی2008 ) بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ویر کی کہانی جنگ کے پس منظرمیں محبت پر مبنی ہے، جس کی شوٹنگ اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔ویرانیس سو کے موضوع پر تاریخی فلم بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم ویر میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس کی کہانی بھی خود انہوں نے ہی لکھی ہے۔سلمان خان کی ہیروئن کے لئے نئے چہرے کا انتخاب کیا جائے گا۔فلم ویر میں ڈسکو ڈانسر فیم بالی وڈ اسٹار متھن چکروتی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔فلم کے اہم رولز کے لئے متعددبرطانوی اداکاروں کو سائن کرلیا گیا ہے۔فلم ویر کے پروڈیوسر وجے گیلانی ہیں جبکہ ڈائریکٹر انیل شرما ہوں گے۔

وقت اشاعت : 18/05/2008 - 12:10:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :