بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی شادی 18نومبر کو متوقع

پیر 18 جولائی 2016 14:13

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی شادی 18نومبر کو متوقع

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے اپنی شادی کی حتمی تاریخ کا اشارہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور رومانیہ کی ٹی وی اداکارہ لولیا وینتر کی شادی کے چرچے زبان زدعام تھے لیکن اب سلمان خان نے نہ صرف لولیا سے شادی کی تصدیق کی بلکہ حتمی شادی کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سلو میاں رواں سال ہی شادی کریں گے اور اس حوالے سے انہوں نے 18 نومبر کی تاریخ رکھی ہے اور اس تاریخ سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان کے والدین اور ان کی بہن آرپیتا خان کی شادی بھی اسی تاریخ کو ہوئی تھی اس لئے انہوں نے 18 نومبر کو شادی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ان دنوں رومانیہ کی ٹی وی اداکارہ لولیا وینتر سے معاشقے کے چرچے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں اس لئے غالب امکان ہے کہ لولیا وینتر ہی 18 نومبر کو ان کی دلہن بنیں گی۔

وقت اشاعت : 18/07/2016 - 14:13:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :