ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’فاسٹ8 ‘کی عکسبندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اتوار 31 جولائی 2016 16:36

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’فاسٹ8 ‘کی عکسبندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 جولائی ۔2016ء ) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے۔اسی سلسلے میں فاسٹ فیورئس فرنچائز کی آٹھویں کڑی ’ فاسٹ8‘ کے ایکشن مناظر کی آئس لینڈ میں عکسبندی کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔جس میں گاڑیاں تباہ ہوتے اور ریمپ پر سے اونچے اونچے جمپس لگاتے ہوئے اسٹنٹس پیش کر رہی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ وِن ڈیزل، جیسن اسٹیتھم اور ڈیوین جانسن ہتھیار تھامے اپنے دشمنوں کا مقابلہ بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوہ گر ہو نگے، جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیاہے۔انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔

وقت اشاعت : 31/07/2016 - 16:36:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :