ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’فاسٹ8 ‘کی عکسبندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
اتوار 31 جولائی 2016 16:36
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 جولائی ۔2016ء ) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے۔اسی سلسلے میں فاسٹ فیورئس فرنچائز کی آٹھویں کڑی ’ فاسٹ8‘ کے ایکشن مناظر کی آئس لینڈ میں عکسبندی کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔جس میں گاڑیاں تباہ ہوتے اور ریمپ پر سے اونچے اونچے جمپس لگاتے ہوئے اسٹنٹس پیش کر رہی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ وِن ڈیزل، جیسن اسٹیتھم اور ڈیوین جانسن ہتھیار تھامے اپنے دشمنوں کا مقابلہ بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوہ گر ہو نگے، جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔(جاری ہے)
کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیاہے۔انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
-
بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.