شاہ رخ خان کو امریکہ سے واپس آجانا چاہئے تھا، شیو سینا

منگل 16 اگست 2016 13:19

شاہ رخ خان کو امریکہ سے واپس آجانا چاہئے تھا، شیو سینا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2016ء) شیو سینا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو امریکہ میں اتنی ذلت کے بعد حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان لوٹ جانا چاہئے تھا، حال ہی میں شاہ رخ خان کو امریکہ کے ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کو ایک امریکی ہوائی اڈے پر روکے جانے پر شیو سینا نے شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑے امریکی ہوائی اڈے پر شاہ رخ کو روکے جانے کا واقعہ انکے لئے عام سی بات ہے، شارخ خان ?صرف بار بار ذلیل ہونے امریکہ جاتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کو حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس آجانا چاہیے تھا اور امریکہ کو بتانا چاہئے تھا کہ اگر وہ بار بار اس طرح میری توہین کریں گے تو انکے ملک میں نہیں آوٴں گا۔شیو سینا نے کہا کہ اگر وہ ایسا کرتے تو یہ امریکہ پر ایک تھپڑ ہوتا، امریکہ ہر مسلمان کو دہشتگرد سمجھتا ہے۔
وقت اشاعت : 16/08/2016 - 13:19:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :