فلم خاموشی کا ریمیک ہالی وڈ میں،جینیفر آنسٹسن ہیروئن منتخب

منگل 12 اگست 2008 14:48

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12اگست 2008ء ) 1969کی مشہور بھارتی کلاسیکل فلم خاموشی کا ریمیک ہالی وڈ میں بنایا جارہا ہے جس میں معروف ہالی وڈ اداکارہ جینیفر آنسٹسن جلوہ گر ہوں گی ۔اس فلم میں پروڈیوسر کے فرائض سنجے پٹیل سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے سنجے پٹیل نے کہا کہ جینیفر انسٹن ان کے ریسٹورنٹ میں روز کھانا کھانے آتی تھیں ،لہذا میں نے انہیں بھارتی فلم خاموشی میں اداکارہ وحیدہ رحمن کی طرز پر کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے فلم خاموشی کا اسکرپٹ طلب کیا ہے ۔

بھارتی فلم خاموشی کے ریمیک کے ٹائٹل کا نام سائیلنس ہوگا اور اس میں اداکارہ جینیفر آنسٹن کے علاوہ راجیش کھنہ اور دھرمیندر کی طرز پر کردار ادا کرنے کے لئے بریڈ پیٹ کیانو ریوز کے نام زیر غور ہیں ۔1569 میں بنائی گئی فلم خاموشی کی کہانی ایک نرس کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک نفسیاتی ہسپتال میں اپنے مریض سے محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے لیکن آخرمیں وہ خود بھی اپناذ ہنی توازن کھودیتی ہے ۔سنجے پٹیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ کہ ان کی فلم کی کہانی کا بنیادی پلاٹ وہی ہوگا ،لیکن یہ فلم سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم خاموشی کی طرح میوزیکل نہیں ہوگی ۔
وقت اشاعت : 12/08/2008 - 14:48:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :