دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلمیں ”ڈان “اور ”جان من “کے ذریعے خان برادران کا مقابلہ ،شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلمیں 20اکتوبر کو ایک ساتھ ریلیزہونگی‘عوام میں تجسس

بدھ 11 اکتوبر 2006 12:50

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) بالی وڈ کے دو سپر سٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کا 20اکتوبر کو مقابلہ ہو گا۔ شاہ رخ خان کی فلم ”ڈان “اور سلمان خان کی فلم ”جان من “یہ دونوں فلمیں دیوالی کے موقع پر ایک ساتھ ریلیز کی جائینگی یہ پہلا موقع ہے کہ دو خان اداکاروں کا ایک دوسرے سے مقابلہ ہو گا۔ یہ فلمیں 20اکتوبر کو ریلز کی جائینگی ۔ شاہ رخ خان کی ”ڈان “کلاسک فلم ”ڈان “کا ری مک ہے ۔

فلم بینوں میں شاہ رخ خان سے متعلق تجسس پایا جاتا ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی اداکاری کا مقابلہ کر سکیں گے یا نہیں تا ہم فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے شاہ رخ خان کی اداکاری کی ستائش کی ہے ۔ ”ڈان “کے پروڈیوسر ریتیش سدوانی نے کہا کہ وہ دو فلموں کی ایک ساتھ ریلیز سے پریشان نہیں ہیں دونوں فلمیں مختلف ہیں ”ڈان“ایک ایکشن فلم ہے جبکہ ”جان من “ایک موسیقی فلم ہے ۔

(جاری ہے)

فلم ”جان من“کے پروڈیوسر ساجد نڈیا ڈوالا نے کہا کہ دونوں فلموں کی ایک ساتھ ریلیز سے پریشانی کا آغاز تو ہو چکا ہے تا ہم ”ڈان “ایک پرکشش فلم ہو گی مگر ان کا خیال ہے کہ دونوں فلموں کے ایک ساتھ ریلیز کیلئے تھیٹروں کی تعداد زیادہ ہے ۔ڈان 30کروڑ کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے اسے ملائیشا‘پیرس اور ممبئی میں فلمایا گیا ہے اس فلم کے 850تا 1ہزار پرنٹ تیار کئے گئے ہیں ۔ شمالی امریکہ میں اس کے 110پرنٹ ریلیز کئے جائینگے ۔ بڑے پیمانے پر ریلیز کی جانے والی یہ پہلی ہندی فلم ہے ۔ جان من 35کروڑ کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے اسے نیو یارک اور ممبئی میں فلمایا گیا ہے ۔ اس فلم کی ریلیز کیلئے ممبئی میں 250تھیٹر بک کئے گئے ہیں اس کے 1ہزار پرنٹ تیار کئے گئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 11/10/2006 - 12:50:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :