کراچی کے عوام کی دعائیں بھی رنگ لے آئیں،بوندہ باندی سے موسم خوشگوار

اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملتان،ساہیوال ڈی جی خان، بہاولپور،سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، رپورٹ

جمعرات 8 جون 2017 14:19

کراچی کے عوام کی دعائیں بھی رنگ لے آئیں،بوندہ باندی سے موسم خوشگوار
کراچی،ملتان، سرگودھا،پشاور،مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2017ء) کراچی والوں کی دعائیں قبول ہو گئیں ، گہرے سیاہ بادلوں کے بعد بونداباندی نے موسم خوشگوار بنا دیا جبکہمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملتان،ساہیوال ڈی جی خان، بہاولپور،سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھانے کے ٹھنڈی ہواں اور بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہو ئی ہے جبکہ موسم بھی سہانا ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گلبہار، ناظم آباد اور گولیمار سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی جاری ہے جس سے پچھلے کئی ماہ سے بارش کے منتظر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بونداباندی اور ٹھنڈی ہواں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ، ساہیوال ڈویژن ، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا،اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ساہیوال میں 29، قصور 25،ٹوبہ ٹیک سنگھ 20، اوکاڑہ19، بھکر 15، فیصل آباد12، مری11، منگلا10، لاہورسٹی 10، ائیر پورٹ09 ، چکوال09، سرگودھا سٹی 07، ائیرپورٹ 01 ، نورپورتھل،جہلم 05، راولپنڈی چکلالہ 04،شمس آباد01 ، شورکوٹ04، جھنگ02، اسلام آبادزیروپوائنٹ،سیدپور، بوکرہ01 ،کامرہ 01، راولاکوٹ13، کوٹلی 08، گڑھی دوپٹہ 07، مظفرآباد01، مالم جبہ 10، دیر07، پٹن 04، کالام 03، ڈی آئی خان، کاکول02، پشاورسٹی، ائیرپورٹ01 ، بالاکوٹ، چراٹ، لوئیر دیر 01، بگروٹ 08، گوپس، استور 03، سکردو 02، بونجی، چلاس01 ، کراچی ائیرپورٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں50، دادو 46، شہید بینظیرآباد 45، پڈعیدن 44، جیکب آباد، تربت ، لاڑکانہ، سکھر، روہڑی، رحیم یار خان میں 43 ڈگری سینٹی جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 22اور زیادہ سے زیادہ 33،اسلام آباد 23اور34،کراچی 30اور36،پشاور 22اور39،کوئٹہ میں کم سے کم 16اور زیادہ سے زیادہ 36،گلگت میں 14اور 32جبکہ چترال میں کم سے کم 16اور زیادہ سے زیادہ 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا