ملک میں مون سون کے زیر اثر علاقوں میں جمعرات سے اتوار کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی، محکمہ موسمیات

منگل 10 جولائی 2018 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) ملک میں مون سون کے زیر اثر علاقوں میں جمعرات سے اتوار کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگا ل سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں جن میں جمعرات سے تیزی / شدت آنے کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے اتوار کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مران ، کوہاٹ ڈویڑن) ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان ، ساہیوال، ملتان ڈویڑن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ سے اتوار کے دوران سندھ اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ جمعہ سے اتوار کے دوران : کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، ہزارہ ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈویژن، فاٹا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں پرتیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شید گرم اور مرطوب رہا۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر: راولاکوٹ39، کوٹلی16، گڑھی دوپٹہ10، مظفرآباد03 ، پنجاب: سیالکوٹ( ائیر پورٹ 27 ، سٹی 16 )، مری 01 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی48، ڈی آئی خان 47، بھکر، دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu