لاہور پھر سے ڈوبنے لگا ہے، ہنگامی الرٹ جاری

منگل 10 جولائی 2018 20:30

لاہور پھر سے ڈوبنے لگا ہے، ہنگامی الرٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے شہر میں متوقع بارش کے پیش نظر ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور زون اہلکاروں کو الرٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی ، زون اور اسسٹنٹ کمشنرز متحرک رہیں اور نکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے اور متعلقہ اداروں کاعملہ فیلڈ میں موجود رہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کے زیر اثر علاقوں میں جمعرات سے اتوار کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگا ل سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں جن میں جمعرات سے تیزی / شدت آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے اتوار کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مران ، کوہاٹ ڈویڑن) ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان ، ساہیوال، ملتان ڈویڑن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ سے اتوار کے دوران سندھ اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ جمعہ سے اتوار کے دوران : کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، ہزارہ ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈویژن، فاٹا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں پرتیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شید گرم اور مرطوب رہا۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر: راولاکوٹ39، کوٹلی16، گڑھی دوپٹہ10، مظفرآباد03 ، پنجاب: سیالکوٹ( ائیر پورٹ 27 ، سٹی 16 )، مری 01 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی48، ڈی آئی خان 47، بھکر، دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان