ملک بھر میں موسم خشک ، بالائی علاقوں میں سخت سردی پڑنے کا امکان

پنجاب کے تمام اضلاع میں مطلع صاف رہے گا اور آئندہ دو روز کہیں بھی بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

منگل 6 نومبر 2018 17:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم خشک رہے گا اور بالائی علاقوں میں سخت سردی پڑنے کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی صبح درجہ حرارت13 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی معمول کے مطابق رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت زیادہ سے 24 اور کم سے کم 07 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز پنجاب کے تمام اضلاع میں مطلع صاف رہے گا اور آئندہ دو روز کہیں بھی بارش کا امکان نہیں۔راولپنڈی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 25 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ملتان 13 اور ڈی جی خان میں زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بلوچستان میں بھی سخت دھوپ رہے گی۔

سبی، تربت اور لسبیلہ کا درجہ حرارت بالترتیب 35، 38 اور 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے تمام اضلاع میں آئندہ دو روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم منگل کے روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔خیبر پختونخوا میں خشک سردی پڑنے کا اندیشہ ہے اور تمام اضلاع میں مطلع صاف رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرات منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..