مری میں رواں سیزن کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کے رش کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری

ہلکی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا ،ْٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات سیاح صرف پیٹرول پر چلنے والی گاڑی پر ہی مری آئیں اور گاڑی میں ٹو چین بھی ساتھ رکھیں ،ْ ہدایت نامہ جاری کالام ،ْ برفباری کے باعث وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ،ْبالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ،ْ مزید برف باری کا امکان کشمیر کی وادی جہلم، ہٹیاں بالا، چکار، چکوٹھی، گڑھی دوپٹہ، باغ، حویلی ہجیرہ میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا

پیر 10 دسمبر 2018 15:20

مری میں رواں سیزن کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کے رش کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) مری میں رواں سیزن کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کے رش کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔مری میں گزشتہ روز سے ہونے والی ہلکی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا جس کے پیش نظر وہاں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

ٹریفک پولیس نے سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاح صرف پیٹرول پر چلنے والی گاڑی پر ہی مری آئیں اور گاڑی میں ٹو چین بھی ساتھ رکھیں۔ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو تنبیہ کی ہے کہ سڑک پر گاڑی کھڑی کر کے سیلفیاں نہ بنائیں تاکہ ٹریفک متاثر نہ ہو، پیٹرول کا ٹینک فل رکھیں اور غلط پارکنگ نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سیاحتی مقام کالام میں رات گئے سے برفباری کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا اور اب تک 6 انچ سے زیادہ برف پڑچکی ہے، برفباری کے باعث وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔چترال اور گرد و نواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری اور استور میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برفباری جاری رہا جس کی وجہ سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ دیر بالا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

کشمیر کے شمالی وسطی اور جنوبی اضلاع میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، وادی گریز، بالائی وادی نیلم، وادی شونٹھر، وادی جاگراں، وادی سرگن، وادی لیپہ، سدھن گلی، خورشید آباد، راولا کوٹ اور پونچھ کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔کشمیر کی وادی جہلم، ہٹیاں بالا، چکار، چکوٹھی، گڑھی دوپٹہ، باغ، حویلی ہجیرہ میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، مزید بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،ْگزشتہ رات لانڈھی میں سب سے زیادہ بارش 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ صدر میں 1.5، فیصل بیس 2 اور مسرور بیس پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ، ساہیوال اور اس کے گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان