سینٹر سراج الحق کاجماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کا استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے اس کو اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت

, احتجاج ، جلسہ ، جلوس ہر پاکستانی شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے اور حکومت اس سے کسی کو محروم نہیں کر سکتی ،امیرجماعت اسلامی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے زیر صدارت جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جلاس میں ملک کی صورت حال، اپوزیشن کی جانب سے 27تاریخ کو دیئے جانے والے دھرنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی ۔

اجلاس میںمرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم ، سابق سینئروزیر عنایت اللہ خان ، نائب امراء ، امراء اضلاع اور ممبران شوریٰ نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے چکاہے ۔ 80لاکھ کشمیری اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بند ہیں ۔ہسپتال بند ہیں ، علاج کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے بیمار و زخمی گھروں میں دم توڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پس منظر میں چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 80روز ہو گئے ہیں کہ کشمیر کے اندر کرفیونافذ ہے ۔ اور بھارتی افواج کے مظالم میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ اس حکومت کی نااہلی ہے کہ اس کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اہمیت حاصل کرنے کے باوجود اس طرح سے اجاگر نہ ہو سکا جسطرح کرنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کے خون پر حکمرانوں کو سودا بازی نہیں کرنے دے گی اور اس حوالے سے اپنی مہم کو جاری رکھے گی۔ ملک کی صورت حال، اپوزیشن کی جانب سے 27تاریخ کو دیئے جانے والے دھرنے کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ احتجاج ، جلسہ ، جلوس ہر پاکستانی شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے اور حکومت اس سے کسی کو محروم نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلی تبدیلی کا راگ الاپنے والوں کے دور حکومت میں ملک معاشی لحاظ سے سونامی کی رفتار سے نیچے گیا ہے ۔ نااہل حکومت کی وجہ سے مسائل میں سونامی کی رفتار سے اضافہ ہواہے اور بیرونی قرضوں ، افراط زر ، تجارتی خسارہ، مہنگائی اور بے روزگاری سونامی کی رفتار سے اوپر گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک ایسے لوگوں کے ہتھے چڑھ گیاہے جو اپنی ذات سے آگے دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔

انہوںنے کہاکہ عوام مہنگائی ، بے روزگاری کے سونامی میں ڈوب گئے ہیں حکومت نے سودی نظام کو مزید مضبوط کیاہے ۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے ذاتی مصروفیات کے باعث جو استعفی امارت سے پیش کیا تھااس کو مسترد کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے انہیں اپنی ذمہ داری پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..