راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:07

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسیات کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔ گلگت بلتستان کے بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ کشمیر کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا جبکہ چترال 05 اور کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت کالام 01، راولاکوٹ اور بگروٹ میں 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu