وزیر تعلیم وماحولیات بیرسٹر افتخار گیلانی کا غربی باغ کا دورہ ‘جگہ جگہ استقبال کیا گیا

حلقہ غربی باغ کو وزیراعظم نے اپنا حلقہ کہا اور اس کو ثابت کر کے دیکھایا اس سے قبل اس حلقہ میں اتنے فنڈ کسی نے دئیے ہوں تو بتائیں‘بیرسٹر افتخار گیلانی

بدھ 13 نومبر 2019 15:03

دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) وزیر تعلیم وماحولیات بیرسٹر افتخار گیلانی کا غربی باغ کا دورہ . صدر مسلم لیگ ن پونچھ ڈویژن راجہ فیصل آزاد کی دعوت پر پیل ملوٹ کے مقام پرمسلم لیگی کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب۔اس موقع پر جگہ جگہ وزیر حکومت کا ستقبال کیا گیا اور درجنوں گاڑیوں کے جلوس میں رنگلہ سے پیل پہنچایا گیا جبکہ پنڈال پہنچنے پر کارکنوں نے راجہ فاروق حیدر ،میاں محمد نوازشریف ،بیرسٹر افتخار گیلانی ،راجہ فیصل آزاد کے حق میں نعرے بھی لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ ملوٹ بازار میں بھی وزیر حکومت اور ان کے قافلے کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

دھیرکوٹ سے پیل تک وزیر حکومت کو ایک بہت بڑے قافلے کیساتھ لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر تعلیم وماحولیات بیرسٹر افتخار گیلانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بدولت آج ریاست کے لوگوں کو ان کا حق ملا ۔ختم نبوت بل کی منظوری موجودہ حکومت کا ایک کارنامہ اور سعادت ہے اور اعزا ز کی بات ہے ۔جب کوئی جماعت حکومت بناتی ہے تو اس پر بہت سے توقعات اور امیدیں وابستہ کی جاتی ہیں اور ہم نے کوشش کی ان خواہشات توقعات اور امیدوں پر پورا اتروں ۔

ختم نبوت کے بل کی منظوری ہو یا این ٹی ایس ،پبلک سروس کمیشن یا کوئی اور تعمیر وترقی ہو یا مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا جاندار ودوٹوک موقف ہو یہ سب کارکنوں کی بدولت ہوا کیوں کے اس حکومت کے قیام میں کارکنوں کی محنتیں ہیں ۔حلقہ غربی باغ کو وزیراعظم نے اپنا حلقہ کہا اور اس کو ثابت کر کے دیکھایا اس سے قبل اس حلقہ میں اتنے فنڈ کسی نے دئیے ہوں تو بتائیں ۔

یہ حلقہ لاوراث نہیں نمائندگی کا فقدان ہے اس کو دور کرنے کے لیے یہاں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا جائے اگر آمد ہ انتخاب میں اتحاد کا مظاہر ہ کیا تو نمائندگی کا مسئلہ بھی حل ہوجاے گا ۔بہت لوگوں نے مشورہ دیا کہ نوکریوں پر صرف پارٹی کارکنوں کا حق لیکن ہم نے کہا نوکریاں میرٹ پر ہوں گی۔اگر پرائیوٹ اداروں نے ہی پڑھانا ہے تو پھر سرکاری نظام کو بند کردینا چاہیے ۔

حکومت کی تعلیمی اصلاحات سے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بڑھایا ۔فیملی کورٹس ،ختم نبوت کے بل منظوری ۔ضلعی ہسپتالوں میں ایمرجنسی فری ،این ٹی ایس،پبلک سروس کیمشن،مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف ،تیرھویں ترمیم یہ سب حکومت کے کارنامے ہیں اور ان کا کریڈٹ کارکنوں کو بھی جاتا ہے ۔نوازشریف کی صحت وتندرستی کے لیے دعا گو ہیں اور دعا ہے اللہ پاک ایسی حکومتیں نہ لائے جو لوگوں کی بیماریوں کا مذاق بنائیں ۔

بیگم کلثوم نوازکو مر کر ثابت کرنا پڑا کہ وہ بیمار تھیں ۔نوازشریف کو ایک کشمیری ہونے پر فخر ہے اور ان کی مہربانیوں سے آج یہ جو تعمیر ترقی ہورہی ہے ۔کشمیر ایشو پر ہو یا ریاست کی تعمیر وترقی یا ریاستی تشخص کو بحال کرنے کی بات ہو اس پر ریاست کے لوگ نوازشریف کے مقروض ہیں۔ایکٹ 74کو لیکر ایک عرصہ تک لوگ پھرتے رہے ریاستی تشخص کی بات تو کرتے ہیں لیکن اس تشخص کو نوازشریف اور راجہ فاروق حیدر خان نے بحال کیا ۔

پہلے وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے فنڈ پر کٹ لگاتے تھے لیکن نوازشریف نے آزاد کشمیر کا فنڈ دوگنا کیا ۔صحت تعلیم سمیت ہر شعبہ میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے کوئی بڑا دعوا نہیں کرتے لیکن کل اور آج میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔اس موقع پر راجہ فیصل آزاد کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے فنڈ دئیے اور ریاست میں تعمیر وترقی سمیت اصلاحات لائیں ہم وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی کابینہ اور حکومت کے مشکور ہیں ۔

این ٹی ایس کا نفاذ ،گڈ گورننس مسلم لیگی حکومت کے اہم کارنامہ ہیں ۔ موجودہ حکومت کی تعلیمی پالیسیاں لائق تحسین ہیں۔ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے حلقہ غربی باغ کا دورہ کیا ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگی حکومت نے حلقہ غربی باغ میں تعمیر وترقی کی بنیاد رکھی۔ اس اجتماع سے رہنما مسلم لیگ ن راجہ افتخار افضل ،سردار جنت عباسی،راجہ پرویز اشرف ،راجہ ارشد خان ،صدر بار دھیرکوٹ راجہ اشتیاق ایڈوکیٹ ،راجہ خورشید عالم ،راجہ اعجاز نزیر ،ڈاکٹر سلیم مہناس ،ندیم چغتائی،راجہ محمود ،ساجد مہتاب ایڈوکیٹ ،طلعت ارشاد ،عابد عزیز ،عابد افسر ،راجہ آفتاب ایڈوکیٹ ،راجہ امتیاز آزاد ،اظہار الحق ،نے خطاب کیا جبکہ یوتھ وینگ کے مرکزی رہنما راجہ اظہر اشفاق نے سٹیج سیکرٹری کے فرائقض انجام دئیے ۔

اس موقع پر معروف قانون دان راجہ زاہد عزم ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے تعمیروترقی سمیت محکموں میں اصلاحات لائیں اور کشمیریوں کی فلاح وبہبود کا کام کیا ۔وزیر تعلیم نے ینگولی میں گورنمنٹ اصغر شہید ہائی سکول ،منشی راجہ افضل مرحوم گرلز ہائیر سکینڈری سکول رنگلہ ،کا دورہ کیا اور چناٹ میں پرائمری سکول کی عمارت کا افتتاح کیا جبکہ کے ہنس چوکی میں معروف سیاسی وسماجی رہنما راجہ خالد اشرف مرحوم کی قبر میں چادر پوشی بھی کی اور فاتحہ خوانی کی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu