میڈیا ہاؤس پر حملے کے دو مقدمات میں مدعی مقدمہ کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان مخالف نعروں، دہشتگردی، میڈیا ہاس پر حملے اور میڈیا ہاؤس پر حملے کے دو مقدمات میں مدعی مقدمہ کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پاکستان مخالف نعروں، دہشتگردی، میڈیا ہاس پر حملے اور میڈیا ہاس پر حملے سے متعلق ایم کیو ایم رہنماں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان، کنور نوید جمیل، قمر منصور، شاہد پاشا گلفراز خٹک و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ عبد الغفار نے استدعا کی میری طبیعت ٹھیک نہیں لہذا سماعت ملتوی کردی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے مدعی مقدمہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

آئندہ سماعت پر فاروق ستار، عامر خان و دیگر کے وکیل مدعی مقدمہ کے بیان پر جرح جاری کرینگے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ آرٹلری میں دو مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج ہیں۔ مقدمے میں عدالت بانی ایم کیو ایم سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ 22 اگست 2016 کو ایم کیو ایم کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران ایک شخص جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مقدمے میں نامزد سینئر وکیل گلفراز خان خٹک ایڈوکیٹ نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ لاہور واقعے کی ہر باشعور شخص مزمت کرتا ہے۔ اس واقعے میں یکطرفہ طور پر ایک فریق کو مورود الزام نہیں ٹہرایا جاسکتا۔ لیکن یہ واقعہ کیوں رونما ہوا اس کا پتہ لگانا ضروری ہے۔ جب دونوں فریقین کے درمیان معاملات کشیدہ چل رہے تھے تو حکومت کہاں تھی،پہلے معاملات حکومت نے کیون حل نہیں کئے۔

واقعہ والے روز لگ رہا تھا انتظامیہ خود چاہتی ہے کوئی تصادم ہو۔ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی لگتا ہے اس طرح کے واقعات کراکر حکومت عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ گلفراز خان خٹک ایڈوکیٹ نے کہا کہ لاہور واقعے میں وکلا کو مورود الزام ٹھہرانا اور تشدد کرنے پر وکلا ملک بھر میں ہڑتال کر رہے ہیں۔ وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش