وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی گلوبل ریفیوجیز فورم کے زیر انتظام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے،کانفرنس 17 دسمبر کو شروع ہوگی ،وزیر مملکت کانفرنس میں شرکت کرنے والے پانچ ممالک کے سربراہان کو خوش آمدید کہیں گے

اتوار 15 دسمبر 2019 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی گلوبل ریفیوجیز فورم کے زیر انتظام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے،کانفرنس 17 دسمبر کو شروع ہوگی،کانفرنس میں پاکستان بنیادی میزبان کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے،وزیر مملکت کانفرنس میں شرکت کرنے والے پانچ ممالک کے سربراہان کو خوش آمدید کہیں گے۔

شہر یار آفریدی نے اتوار کو جنیوا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو سب سے زیادہ افغان مہاجرین کی طویل عرصے سے میزبانی کر رہا ہے،مغربی ممالک میں تارکین وطن کی ایک کشتی کے آجانے سے حکومتیں بدل رہی ہیں جبکہ وزرائے اعظم اسی بنیاد پر منتخب ہو رہے ہیں کہ وہ تارکین وطن کے خلاف سخت قوانین اپنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیو اور نسل پرستی کی تحریکیں غیرملکی تارکین وطن کی وجہ سے فروغ پا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے پاکستانی عوام اور حکومت کی مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے فراخ دلی کو تسلیم کر رہے ہیں اور گلوبل ریفیوجیز فورم کا انعقاد پاکستان کی ایسی ہی فراخدل پالیسیوں کا اعتراف ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گلوبل ریفیوجیز فورم میں پاکستان ایک بنیادی میزبان کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ترکی، کوسٹا ریکا، ایتھوپیا اور جرمنی بھی شریک میزبان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فورم کا مقصد مہاجرین اور ان کے مسائل کے حوالے سے عالمی رائے عامہ ہموار کر نا اور متشدد و خوف پر مبنی فضاء کا خاتمہ کرنا ہے۔ وزیر مملکت کانفرنس میں شرکت کرنے والے پانچ ممالک کے سربراہان بشمول ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، جرمنی کی وزیراعظم انجیلا میرکل اور ایتھوپیا و کوسٹاریکا کے سربراہان مملکت کو جنیوا آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی نے 18اپریل 2019ء کو وزارت سیفران کا چارج سنبھالا، اس کے بعد وہ مہاجرین کے حوالے سے نہایت متحرک ہیں اور اسی وجہ سے ان کی کارکردگی سے متاثر ہو کر وزیراعظم عمران خان نے انسداد منشیات کی وزارت کا چارج بھی ان کے حوالے کیا ہے۔ وزیراعظم نے افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ، افغان پارلیمنٹ کے ساتھ روابط کی بحالی اور افغان مہاجرین کے حوالے سے درپیش تمام پالیسیز کے امور وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کے سپرد کیے ہوئے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی