پاکستان کی کشمیر کے بچوں کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے ریمارکس انتہا پسندانہ ذہنیت اور گھٹیا سوچ کی عکاسی ہیں‘ ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 18 جنوری 2020 00:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) پاکستان نے کشمیر کے بچوں کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ یہ ریمارکس انتہا پسندانہ ذہنیت اور گھٹیا سوچ کی عکاس ہے جو کہ بھارت کے ریاستی اداروں میں سرائیت کر جانے کا ثبوت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے رائے سینا ڈائیلاگ 2020ء میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ تبصرے کی مذمت کرتے ہیں جس کا مقصد کشمیر کے بچوں کو ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپوں میں ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے اور وہ خود کو اس سے مبرا قرار نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ جموں و کشمیر پہلے ہی دنیا کی سب سے بڑا جیل خانہ کیمپ بن چکا ہے جہاں 5 اگست کے بعد سے 80 لاکھ کشمیری قید میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں اور آرمڈ فورسز سپیشل پاور اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قوانین سے انہیں مکمل طور پر استثنیٰ حاصل ہے اور 13 ہزار سے زائد کشمیری لڑکوں کو گھروں سے اغواء کیا گیا ہے جنہیں ان کے خاندانوں سے دور کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راوت کا کشمیری بچوں کے لئے ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپوں میں رکھنے کی سوچ گھٹیا ہے۔

جنرل راوت کے یہ ریمارکس پاکستان سے متعلق ان کی تنگ نظری کی عکاسی کرتے ہیں، پاکستان نے اس سلسلے میں دنیا کو بھارت کی گمراہ کن مہم کے بارے میں مسلسل آگاہ کیا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ارکان بھارت کے گھٹیا حربوں کو مسترد کر دیں گے۔ توقع ہے کہ عالمی برادری بی جے پی کی حکومت کی ان مایوس کن کوششوں کا نوٹس لے گی جو وہ مقبوضہ کشمیر کی ناقابل قبول صورتحال، امتیازی قوانین کے خلاف بڑھتے ہوئے، داخلی احتجاج اور اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ رویہ سے توجہ ہٹانے کے لئے کر رہی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..