شہر میں دوبارہ ہونے والی متوقع بارشوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل ہیں ،سیدناصرشاہ

کسی بھی ناگزیر صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام بلدیاتی عملہ تیار ہے، وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ

پیر 13 جولائی 2020 15:50

شہر میں دوبارہ ہونے والی متوقع بارشوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل ہیں ،سیدناصرشاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں دوبارہ ہونے والی متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل ہیں، بلدیاتی عملہ کسی بھی ناگزیر صورت حال ہر قابو پانے کے لئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے علی ہاوس کراچی میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہر میں مختلف علاقوں میں اگلی متوقع بارشوں کے پیش نظر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں جس میں مختلف سڑکوں کی استر کاری، مین ہولز پر ڈھکنوں کی تنصیب اور نالوں کی لگاتار صفائی شامل ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بارشوں کا اگلا اسپیل آنے والے چند دنوں میں متوقع ہے مگر حکومت سندھ نے پہلے سے ہی تمام صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دے لی ہے جس کے تحت ہر علاقے میں میونسپل کمشنرز اپنے علاقوں میں واقع نالوں کے حساس مقامات کا دورہ کررہے ہیں تاکہ ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل بنایا جاسکے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تمام انڈر پاسز اور تنگ مقامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناگزیر صورت حال پر بنا کسی نقصان قابو پایا جاسکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان