وزیرِ اعظم عمران خان نے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دے کر لوٹ مارکرنے والوں کا بھانڈا پھوڑ دیا،صو با ئی وزیر اطلا ت

اے پی سی میں شہباز شریف نے اپنی تقریر کے ذریعے نواز شریف کی لگائی ہوئی آگ بجھانے کی ناکام کوشش کی، فیاض الحسن چوہان

اتوار 20 ستمبر 2020 19:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کی جانب سے ایک اور اے پی سے کے انعقاد پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے لندن سے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دے کر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے اندرونی انتشار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جی ٹی روڈ پر کی گئی تقریر شہباز شریف کی سیاست پر خود کش حملہ تھی، اے پی سی میں شہباز شریف نے اپنی تقریر کے ذریعے نواز شریف کی لگائی ہوئی آگ بجھانے کی ناکام کوشش کی۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے ہوتے ہو ئے بیگم صفدر اعوان کی اے پی سی میں شرکت اپنے چچا شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے، شہباز شریف گزشتہ کئی سالوں سے اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو نواز شریف کے ملک واپس آنے یا بیگم صفدر اعوان کے لندن جانے سے کوئی سروکار نہیں، انکا واحد مقصد اپنے اور اپنے بیٹے کے خلاف کیسز سے جان چھڑانا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کا نیب کے ذریعے احتساب بند کرنے کا دعویٰ این آر او کی فرمائش کے مترادف ہے، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن چاہتی ہے کہ نیب ان کے ادوار کی طرح غیر فعال اور ان کی کرپشن کا آلہ کار بن جائے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ایک دفعہ پھر تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کر لے، اس تحریک کا حال بھی چیئرمین سینیٹ اور فیٹف قانون سازی کے خلاف لائی جانے والی تحاریک جیسا ہی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اس سیاسی مافیا کے خلاف ملکی بقا ء اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا یہ سفر آئندہ تین سال بھی جاری رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان